کشمیری عوام کوگزشتہ 78برس سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، حریت کانفرنس
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کوگزشتہ78برس سے دیرینہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برس سے اس حل طلب تنازعے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے۔ تین ہزار سے زائد کشمیری، جن میں بیشتر حریت قائدین شامل ہیں کو سیاسی کانشانہ بنانے کیلئے جیلوں میں قید ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری نظربندوںکی قید کو طول دینے اور مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت ماحول قائم کرنے کیلئے ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔حریت ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وحشیانہ نظلم و تشدددنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے اور عالمی برادری کو بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کافوری نوٹس لینا چاہیے ۔حریت ترجمان نے کہا کہتنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہی کشمیری عوام کے دکھوں کے مداوے کا واحد راستہ ہے۔







