انسانی حقوق

عالمی برادری کشمیری نظر بندوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے، کل جماعتی حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر ان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں ہزاروں کشمیری غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں جنہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ، نظر بندوں کو غیر معیاری غذا دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اکثر نظر بند امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو مسلسل جیلوں میں نظر بند رکھ کر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور قتل و غارت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے ،قابض بھارتی اہلکار بین الاقوامی قوانین او اصول و ضوابط کی سنگین پامالیاں اور ترقیوں اور انعامات کے لیے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔
ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماو ¿ں اور کارکنوں کی حالت زار کاجائزہ لینے کیلئے ایک مشترکہ ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجیں ۔

دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت ایک نام نہاد جمہوری ملک ہے اور ہندوتوا کے پجاریوں نے ہمیشہ ملک میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی ریاست میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ مسلمان امن پسند ہیں لیکن نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتوا کے پجاری پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں کوئی نہ کوئی ایسی توہین آمیز حرکت کرتے ہیں جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کسی قسم کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرتے اور انتہا پسند اور متعصبانہ ذہنیت رکھنے والے ہندو توا رہنماو¿ں اور کارکنوں کو یہ ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ مسلمانوں کیلئے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس سے زیادہ کوئی بھی چیز مقدم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اور اسلام دشمن ہندوو¿ں نے پیغمبر اسلام(ص) اور قرآن پاک کی توہین معمول بنا لیا ہے جبکہ دین اسلام مسلمانوں کو دیگر تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جیت پر خوشی منانے پر سات کشمیری طلبا ءکی گرفتاری بی جے پی حکومت کی تنگ نظری اور کشمیر دشمنی کا واضح مظہر ہے۔
انہوں نے ہندو طالب علم کے گستاخانہ پوسٹ اور بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری اور دیگر بھارتی جابرانہ کارروائیوں کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے آج کی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کی ہے۔
جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے چیئرمین اسرار احمد نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما مشتاق حسین گیلانی نے بھی اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ پیغمبراسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز ویڈیوز اور تبصرے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button