بھارت

اتر پردیش کے فیروز آباد کا نام چندر نگر رکھنے کی تجویز کی منظوری

Fareez Abad

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش کے اور ایک ضلع فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کی تجویز کی منطوری دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چوڑیوں کیلئے مشہور شہر فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کی منطور ی میونسپل کارپوریشن کے ایک جلاس میں دی گئی۔نام کی تبدیلی کی منظوری دو برس قبل ضلع پنچایت کے اجلاس میں بھی دی گئی تھی ۔ نام بدلنے کی تجویز کو حتمی منطور ی کیلئے ریاستی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا جہاں سے منظوری ملتے ہی فیروز آباد کا نام تبدیل کر کے چندر نگر کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویر بھی منظورکی ہے۔ قبل ازیں فیض آباد اور الہ آباد کے نام بھی بدل دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ریاست کے مغل سرائے ریلوے سٹیشن کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے رکھا گیا ہے۔بھارت میں نریندو مودی کی ہندو توا حکومت میں مسلمان ناموں سے منسوب شہروں، عمارتوں ، سڑکوں وغیرہ کو ہندو ناموں سے بدلنا بی جے پی حکومت کی اسلام اور مسلمان دشمنی کا ایک واضح ثبوت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button