آزاد کشمیر

جعلی مقابلے میں شہید کئے گئے ضیا مصطفی کو دوسرے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

Zia Mustafa

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے اراکین نے شہید ضیا مصطفی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے جنہیں بھارتی فوجیوں نے 2021میں آج ہی کے دن ضلع پونچھ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راولاکوٹ آزاد جموں وکشمیرکے رہائشی ضیا مصطفی 13جنوری 2003سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند تھے اور بھارتی فوجیوں نے انہیں جیل سے باہر نکال کر ضلع پونچھ میں مینڈھر کے علاقے بھٹا دوریاں میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔ سول سوسائٹی کے اراکین نے ضیا مصطفی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے۔ ضیا مصطفی کواسکول کے دنوں میں ایک تقریب کے دوران ڈرامے میں اچھی کارکردگی پر اس وقت کے آزاد جموں و کشمیر کے رہنما سردار ابراہیم خان نے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button