آزاد کشمیر
کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، راجہ فاروق حیدر
مظفر آباد:
آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کھربوں روپے لگا کر بھی بی جے پی کے ٹکٹ کا امیدوار نہ تلاش کر سکا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹرکے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہندوستان کے برابر سمجھنے والے کشمیریوں کے دشمن ہیں ۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دیں ہم اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔انہوں نے کنٹرول لائن پر مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔