بھارت

بھارت : خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے خلاف جرائم میں نمایاں اضافہ

crimes against womenنئی دلی:
بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں ملک بھر میں جرائم خاص طور پر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے خلاف جرائم میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے سال 2022کے اعدادوشمار میںبھارت بھر میں جرائم میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں سائبر کرائمز تشویشناک حدتک اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔2022میں مجموعی طور پرسائبر کرائمز کے 65 ہزار893کیسز رپورٹ ہوئے جو 2021کے مقابلے میں 24.4فیصد زیادہ ہیں اس سال سائبر کرائمز کے 52ہزار974کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بھارت میں گزشتہ سال بھتہ خوری کے واقعات میں5.5فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا اور اس دوران جنسی استحصال کے واقعات میں5.2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ گزشتہ سال جنسی استحصال کے 3ہزار434واقعات سامنے آئے جبکہ خواتین کے خلاف جرائم میں 4فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، 2022میں خواتین کے خلاف جرائم کے مجموعی طورپر 4لاکھ45ہزار256مقدمات درج ہوئے، جو 2021کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال خواتین کے کے واقعات میں 19.2فیصد،خواتین پر حملوں کے واقعات میں 18.7، اورخواتین سے زیادتی کے واقعات میں 7.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔2022میں بھارت بھر میں اغواکے واقعات5.8فیصد اضافے کے ساتھ1لاکھ 7ہزار588واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔اس کے علاوہ بھارت میں بچوں کے خلارف جرائم میں تشویشناک حد تک 8.7 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اس دوران بچوں کے خلاف جرائم کے ایک لاکھ 62ہزار449واقعات رپورٹ ہوئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button