مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف مبذول کرائی گئی

WhatsApp Image 2023-12-07 at 1.28.29 PM (1) WhatsApp Image 2023-12-07 at 1.28.29 PMسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے دنیا کی توجہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔یہ پوسٹر10 دسمبر کو منائے جانے والے” انسانی حقوق کے عالمی دن “ کی مناسبت سے چسپاں کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 10 دسمبر کو ہر برس دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 1948 میں اس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر) منظور کیا تھا۔سرینگر اور دیگر علاقوںمیںیہ پوسٹر مختلف آزادی پسند تنظیموں نے چسپاں کیے ہیں۔
پوسٹروں میں لکھا ہے کہ” بھارتی فوجی بے گناہ کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں اور جعلی مقابلوں میں قتل کر رہے ہیں اور میتوں کو مناسب تدفین کے لیے ورثا کے حوالے نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی بغیر کسی جواز کے گرفتار کر کے جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔
پوسٹروں میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔WhatsApp Image 2023-12-07 at 11.52.25 AMWhatsApp Image 2023-12-07 at 11.52.01 AMWhatsApp Image 2023-12-07 at 11.50.37 AM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button