مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزکے فلیگ مارچ

troops mor

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے فلیگ مارچ کئے جن کا واحد مقصد کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے بڈگام، سرینگر اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے تاکہ کشمیری عوام کو خوف زدہ کیا جا سکے اور وہ بھارتی پارلیمنٹ کے ڈھونگ انتخابات میں حصہ لیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں میں سے اسلام آباد-راجوری کی سیٹ پر 7مئی کو، سرینگرکی سیٹ پر 13مئی کو اور بارہمولہ کی سیٹ پر 20مئی کو پولنگ ہوگی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج،پیراملٹری فورسزاورپولیس نے ملکر گاندربل، بارہمولہ، پلوامہ، کولگام، سوپور، شوپیاں، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے۔ایک پولیس افسرنے صحافیوںکو بتایا کہ ان فلیگ مارچوں کا مقصد ووٹروں میں ایک محفوظ اور سازگار ماحول پر اعتماد پیدا کرنا تھا تاکہ وہ انتخابی عمل میں بغیر کسی خوف کے حصہ لے سکیں۔لیکن حریت پسندکشمیریوں کہنا ہے کہ بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ فلیگ مارچ کی آڑ میں لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button