مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 105 نئے کیس رپورٹ
سرینگر 04 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 105 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر سے 81 ، جموں خطے سے 21 اور لداخ خطے سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے علاقے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ50ہزار601 ہوگئی ہے۔حکام نے بتایا کہ کالے فنگس(mucormycosis) کاکوئی تازہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔