بھارت

بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات سنگھ پریوار کے ایجنڈے کا حصہ ہیں: وزیراعلی کیرالہ

ترواننتا پورم 13جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ سنگھ پریوار بھارت کی شرمندگی کا باعث بنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میںمودی حکومت پر زور دیا کہ وہ نفرت پھیلانے والوں کو سزا دلانے کے لئے اقدامات کرے۔پنارائی وجین نے کہاکہ سنگھ پریوار کی قوتوں نے ہمارے ملک کو دنیا کے سامنے شرمندہ کردیاہے۔ انہوں نے بی جے پی رہنمائوں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے گستاخانہ بیانات کوفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے زہریلاقرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی پر مبنی ہندوتوا سیاست مسلمانوں کو پسماندگی کی طرف دھکیل رہی ہے اور اس طرح نہ صرف ملک کے سماجی تحفظ بلکہ معاشی استحکام کو بھی تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے اسلامی ممالک جو لاکھوں بھارتیوں کو ملازمت دیتے ہیں اور ہماری معیشت اور ترقی میں نمایاں شراکت دار ہیں ، بی جے پی اور سنگھ پریوار کی نفرت کی سیاست کے خلاف اپنی آواز بلند کر چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات سنگھ پریوار کے ایجنڈے کا حصہ ہیں اور یہ آر ایس ایس کے سابق سربراہ آنجہانی ایم ایس گولوالکر کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو بقول ان کے مسلمانوں ، عیسائیوں اور کمیونسٹوں کو اندرونی دشمن سمجھتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button