آزاد کشمیر

میرپور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد09جنوری(کے ایم ایس)میرپور سمیت آزاد جموں و کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی تقریبا سات کلومیٹر تھی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میرپور آزاد جموں و کشمیر کے قریب تھا۔ بھمبر، کوٹلی، ڈڈیال سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس دوران زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیااور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے آزاد کشمیر کے لوگوں کی ان دردناک یادوں کو تازہ کرتے ہیں جب8اکتوبر 2005کو آنے والے زلزلے میں75ہزارسے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button