مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حریت کانفرنس

APHC (1)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ 5 اگست2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن قائم ہوا ہے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے 5 اگست کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے بعد سے کشمیریوں پر مظالم اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی اپنی مذموم کوششوں میں تیزی لائی ہے جس سے علاقے میں پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تاہم بھارتی فوجی جارحیت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتی۔
ترجمان نے پونچھ حراستی قتل کے تین شہداءسمیت تمام کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیش بہا قر بانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے پونچھ میںبھارتی فوجیوں کی زیر حراست شہید ہونے والے تین شہریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور قابض اہلکاروں کے تشدد سے زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button