مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:حج اخراجات میں اضافہ ، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے درخواستوں میں نمایاں کمی

image_2024-01-09_113937548-1241x720سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے حج اخراجات میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے فریضہ حج کی ادائیگی کشمیریوں کیلئے ممکن نہیں رہا اور رواں سال جمع کرائی گئی حج درخواستوں میں بڑے پیمانے پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رہائشی ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم طارق احمد رواں سال اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرناچاہتے تھے ،تاہم اس سال بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف حج اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کی وجہ سے انہیں حجاز مقدس جانے کا اپنا منصوبہ ترک کرنا پڑا۔گزشتہ برسوں کے دوران حج کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عازمین حج کو مایوسی کاسامنا ہے اوررواں سال حج کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔کشمیری مسلمانوں نے میڈیا سے گفتگو میں تشویش کا اظہار کیا کہ معاشی مجبوریاں حج کے مقدس سفر پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات اعجاز ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے متوسط طبقہ جو کہ معاشرے کا سب سے بڑا حصہ ہے، کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ابان کیلئے فریضہ حج کی ادائیگی بھی ممکن نہیں رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حج کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے بہت سے لوگ اب حج کی بجائے عمرے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button