مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ہائیکورٹ نے 9افراد کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

سرینگر27 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نو افراد کی غیر قانونی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات دیے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نظربندوں ہلال احمد، ریاض احمد میر، شاہد مجید ڈار، شوکت احمد میر، امتیاز احمد بٹ، جاوید احمد لون، محمد سلیمان خان، سمیر احمد ملہ اور انجم بشیر میر کو آزادی کے حق میں سرگرمیوں کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا۔عدالت نے انکی نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button