گاندر بل میں سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری فورس کے چھ اہلکار زخمی

 

crpf

سرینگر13اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کم از کم چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے وسکورہ میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں پیراملٹری فورس کے کم ازکم چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے سرینگر کے جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: