مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے پلوامہ سے ایک نوجوان گرفتارکرلیا
سرینگر23جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ایک نوجوان کو گرفتارکرلیاہے۔
پولیس نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ سے گرفتارکیا اوراس پر مجاہدین کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا۔ پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اونتی پورہ کی پولیس نے فوج کی 55 آر آر اور سی آر پی ایف کی 185 بٹالین کے ساتھ مل کرکارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو مجاہدین کو پناہ دینے اورانہیں مدد فراہم کرنے میں ملوث تھا۔گرفتارنوجوان کی شناخت عمر فاروق بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ رینزی پورہ پلوامہ کے طورپر کی گئی ہے۔