بھارت
بہار: پولیس نے ”پاکستان زندہ باد“ نعرے لگائے پر پانچ افراد گرفتار کر لیے
پٹنہ، 24 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھوجپور میں پولیس نے ”’پاکستان زندہ باد“کے نعرے لگانے کے الزام میںپانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے پانچ افرادمیں سے چار کی شناخت محمد تنویر عالم، محمد ارمان، کالو اور سونو کے نام سے ہوئی ہے۔ ان افراد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک بیڈ منٹس میچ جیتنے کی خوشی میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔پولیس نے مذکور ہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔بھوجپور کے ایس پی سنجے کمار سنگھ نے نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو کی چھان بین کے بعد اسے اصلی پایا گیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔