مقبوضہ جموں و کشمیر

ایس آئی اے کشمیریوں کو سزا دینے کا ایک او ر آلہ ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

download (1)سرینگر 03 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کے آزادی کے مطالبے کو دبانے کے لیے مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی طاقت کے شدید استعمال اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے کے نام پر ایک اور ظالمانہ ایجنسی کا قیام جموں و کشمیر کے لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا ایک اور اقدام ہے۔ انہوں نے مزاحمتی رہنماو¿ں ، کارکنوں، تاجروں اور ملازمین کی رہائش گاہوں پر چھاپوں میں حالیہ تیزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی ایجنسی کو علاقے کے آزادی پسند لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے مستقل کام دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بھارتی فسطائی حکومت کی افسوسناک اور غیر حقیقت پسندانہ روش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے تمام جابرانہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی اور فوجی تکبر سے باز رہے اور کشمیر میں زمینی حقائق تسلیم کرے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی ہے لہٰذا نئی دہلی کا مسئلہ کشمیر کو فوجی طریقے سے حل کرنے کا جارحانہ طرز عمل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں شہری آبادی کو دہشت زدہ کرنے کے لیے بھارتی قابض فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری قتل و غارت، پے در پے گرفتاریوں اور جابرانہ طرز عمل کا نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button