آزاد کشمیر

مظفرآباد: تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام بھارت مخالف مظاہرہ

WhatsApp Image 2024-01-06 at 1.24.03 PM

مظفرآبا:تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام آج سوپور قتل عام کے 31برس مکمل ہونے پر مظفر آباد میں ایک زبر دست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے 1993 میں آج کے دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے قصبے سوپور میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 60 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید جبکہ چار سو کے لگ بھگ دکانیں اور رہائشی مکان نذر آتش کر دیے تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہید برہان مظفر وانی چوک میں ہونے والے مظاہرے میں تحریک شباب المسلمین اسٹوڈنٹس ونگ کے چیئرمین ریاض احمد اعوان ، پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیرکے رہنما شوکت جاوید میر ،ڈائریکٹر کشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان عارف مغل،ممبر ضلع کونسل علی رضا سبزواری، چیئرمین یونین کونسل مظفرآباد اقبال یاسین اعوان، علامہ لال دین درانی ،صدیق داو¿د، اشتیاق لیاقت اعوان، انجیئن جاوید میر،چیف آرگنائزر تحریک شباب المسلمین نصیر میر، نائب چیئرمین تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ منیر کونشی،جنرل سیکرٹری زبیر درانی،چیف آرگنائزر تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ فیض اللّٰہ درانی،نوجوان رہنما عامر عباسی ،سیکرٹری امور نوجوانان قدوس مغل ، امتیاز اعوان،میڈیا ایڈوائزر ارشد اعوان، خواجہ خرم، عامر عباسی اورزیشان چوہدری سمیت بڑی تعداد میںنوجوانوں نے شرکت کی۔
مقررین نے احتجاجی مظاہرکے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے سوپور قتل عام کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہ سوپور جیسے قتل عام مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہا اگر بھارت یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کرکے انہیں تحریک آزادی سے دور کرسکتا ہے تو یہ اسکی بھول ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں اور بھارت مظالم کے ذریعے انکے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتا۔مظاہرین نے اس موقع پرمقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اورآزادی کے حق یں فلک شگاف نعرے لگائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button