بھارت

بھارت میں غیر قانونی چلڈرن ہوم سے 26لڑکیاں غائب

a264cc99-a0b5-498b-baef-c65faad1f5daبھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے چلڈرن ہوم سے 26لڑکیاں لاپتہ ہونے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھوپال کے ایک شیلٹر ہوم سے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 26لڑکیاں لاپتہ ہو گئی ہیں۔یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے چیئرمین پریانک قانونگو نے بھوپال کے گرلز ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا۔شیلٹر ہوم کے رجسٹر کو چیک کرنے کے بعد چیئرمین کو پتہ چلاکہ اس میں 68لڑکیوں کے نام درج ہیں جبکہ ان میں سے 26لڑکیاںغائب ہیں۔جب شیلٹر ہوم کے ڈائریکٹر انیل میتھیو سے لاپتہ لڑکیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے غیر قانونی طورپرچلائے جارہے چلڈرن ہوم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق چلڈرن ہوم میں بہت سی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button