بھارت

جنگی جنون: بھارت دنیا میں سب سے زیادہ عسکری سازوسامان خریدنے والا ملک

حالیہ بجٹ میں دفاع کے شعبے کیلئے 6لاکھ 22ہزار کروڑ روپے مختص

اimages (4)سلام آباد: دنیا میں عسکری معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے تاہم گذشتہ پانچ سال کے دوران وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عسکری سازوسامان خریدنے والا ملک رہا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے منگل کے دن جو سالانہ بجٹ پیش کیا اس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی دفاع کے شعبے پر توجہ میں اضافہ ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سنہ 25-2024 کے لیے بھارتی پارلیمنٹ میں 48 لاکھ کروڑ روپے کا جو بجٹ پیش کیا گیا ہے اس میں سب سے زیادہ تقریبا 6 لاکھ 22 ہزار کروڑ روپے دفاع کے شعبے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو کہ مجموعی بجٹ کا تقریبا 13 فیصد بنتا ہے۔
مبصرین نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح آئندہ برس کا بھارتی دفاعی بجٹ بھی چین اور پاکستان کو نظر میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس“ پر لکھا کہ دفاع کے شعبے کو جو بجٹ ملا ہے اس میں سے ایک لاکھ 72 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو مزید تقویت دی جائے گی۔
انھوں نے مزید لکھا”سرحدی سڑکوں کیلئے مختص کیے جانے والی رقم میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے ہمارے سرحدی انفراسٹرکچر میں مزید بہتری آئے گی‘
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے مختص اضافی فنڈز کا مقصد مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجی، مہلک ہتھیاروں، لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں، آبدوزوں، پلیٹ فارمز، بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں، ڈرونز اور خصوصی مہارت کی حامل گاڑیاں وغیرہ حاصل اور تیار کرنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button