بھارت :مودی بہار میں ووٹ خریدکر انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کررہاہے

نئی دہلی:بھارتی ریاست بہار میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران دھاندلی، بے ضابطگیوں اور تشدد کے واقعات نے شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی ووٹرز اور سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اقتدار پر قابض رہنے کے لیے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے۔ووٹرزنے کہاکہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی ان کے نام پر ووٹ ڈالے جا چکے تھے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں ووٹرز کو رقم کی لالچ دے کر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی دھجیاں اڑا دیں۔بھارتی جریدے نیشنل ہیرالڈ کے مطابق انتخابی عمل کے دوران متعدد مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے جبکہ عوامی غم و غصے کے دوران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے نائب وزیراعلیٰ پر بھی حملہ کیا گیا۔ این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ ٹیکاری میں امیدوار انیل کمار کو انتخابی مہم کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سیوان میں عوام نے بی جے پی امیدوار دیویش کانت سنگھ کے خلاف ووٹ چور کے نعرے لگائے۔مختلف مقامات پر بی جے پی کے کارکنوں نے ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو دھمکیاں دیں۔ رپورٹس کے مطابق بہار کی ووٹر لسٹوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر جعل سازی سامنے آئی ہے جس نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔






