مقبوضہ جموں و کشمیر

خشک موسم کے باعث مقبوضہ جموں وکشمیر کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ

dry spell-kashmir-winterسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلسل خشک موسم کے باعث جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
گاندربل، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اوڑی اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ ان علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات گزشتہ کئی دنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک مقامی عہدیدارنے بتایا کہ جنگلوں میں آگ لگنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل خشک موسم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ایک آزاد ماہرموسمیات نے بتایا کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک مسلسل خشک موسم نے پودوں میں نمی کی سطح کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے جس سے جنگلات آسانی سے آگ پکرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button