مقبوضہ جموں و کشمیر
مودی حکومت نے مسلم لیگ، تحریک حریت کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے
نئی دہلی:نریندر مودی کی زیرقیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوںکو تحریک آزادی سے وابستگی پر سزا دینے کیلئے انکی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اپنے تازہ اقدام میں مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ” تحریک حریت جموںوکشمیر “ اورنئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں قائم” جموں و کشمیر مسلم لیگ “ کے تمام اثاثے ضبط اور بینک اکاﺅنٹس منجمد کرے۔
یاد رہے کہ فسطائی مودی حکومت ان دونوں تنظیموں پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔