مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:آتشزدگی میں 6مکان جل کر خاکستر

سرینگر27دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے ڈل گیٹ میں آگ لگنے سے کم از کم 6رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے میڈیا کو بتایاہے کہ آگ صبح ساڑھے5بجے کے قریب ڈل جھیل کے کنارے پرواقع کنراچے کے علاقے میں ایک مکان میں لگی ،جس نے بعدا زاں قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ سے چار مکانوںمکو شدید نقصان پہنچا اور دو دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کے عملے کو طلب بلایاگیاجنہوں نے آگ پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اورآتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔5اگست 2019کو مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں پراسرار طورپر آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button