ستیہ پال ملک کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
نئی دلی:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
ستیہ پال ملک نے یہ مطالبہ کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد کشمیریوں کے جذبات بری طرح مجروح ہو ئے ہیں ۔ستیہ پال ملک ملک نے کہاکہ جموں و کشمیر کوفوج یا کسی فورس کے ذریعے نہیں چلایا جاسکتا ۔ان راہل گاندھی سے ملاقات کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں دونوں لیڈروں کو پلوامہ حملہ اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال سمیت متعددامور پر بات کرتے ہوئے دیکھا یاگیا ہے۔ستیہ پال ملک نے مزیدکہاکہ مودی حکومت نے پلوامہ حملے کو بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔