مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی یوم جمہوریت کی نام نہاد تقریبات سے قبل تلاشی کی کارروئیوں کا سلسلہ تیز
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل حفاظی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں اور محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات کے پرامن انعقاد کیلئے بلیک پینتھر کمانڈ کنٹرول وہیکلز، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔سرینگر سمیت دیگر شہروں میں مزید چیک پوسٹیں اور بنکرقائم کیے گئے۔ بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی مسلسل تلاشی لے رہے ہیں ۔
بھارت کا یوم جمہوریہ ہر برس محکوم کشمیریوں کے لیے مزید مصائب کا باعث بنتا ہے کیونکہ بھارتی فورسز اہلکارحفاظتی اقدامات کے نام پرمقبوضہ علاقے بھر میں چیکنگ اور تلاشی کی کارروئیاںتیز کر دیتے ہیں۔