APHC-AJK

محمود ساغر کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

1اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت ہرگز تبدیل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا ءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو ختم کرنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔محمو دساغر نے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کوایک جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں ۔
انہوں نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طو رپر نظر بندہزاروں کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نظر بندوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button