بھارت

رام مندر افتتاح کی بڑے پیمانے پر تشہیر مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

ulmai hindنئی دلی:
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ ایک ایسی جگہ پر جہاں سینکڑوں برس نماز ادا کی گئی مندر کی تعمیر اور وزیر اعظم کے ہاتھوں اسکا افتتاح انصاف اور سیکولرازم کا قتل ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں کہاکہ بابری مسجد کی جگہ پر بننے والے مندر کے افتتاح کی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تشہیر مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم پرسنل لابورڈ بی جے پی حکومت کے اس غیر سیکولر اور غیر جمہوری رویے کی سخت مذمت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ 22جنوری کو مند ر کے افتتاح کے روز دیپ جلانے اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر بھی زور دیا جارہاہے لیکن مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ مشرکانہ عمل اور نعرہ ہے ، اگر ہندو مندر کی تعمیر کی خوشی میں دیپ جائیں توہمیں اس پر اعتراض نہیں لیکن مسلمانوںکیلئے اس عمل میں شرکت ہرگز جائز نہیں ہے۔ مولانا نے کہا کہ اسلام تمام مذہبی شخصیات کے احترام کا درس دیتا ہے ، مسلمان شری رام سمیت تمام ہندو مقدس شخصیات کا احترام کرتے ہیں لیکن انہیں خد انہیں مانتے ، مسلمان صرف اللہ کی توحید اور کبریائی کا نعرہ لگاتا ہے کسی او ر کا نہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button