مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت نے گزشتہ 5برس کے دوران 9آزادی پسند تنظیموں پر پابندی عائد کی

ban

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی بھارتی حکومت نے گزشتہ پانچ برس کے دوران کشمیریوںکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی حمایت کرنے والی 9آزادی پسند تنظیموں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت جماعت اسلامی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، مسلم لیگ، تحریک حریت، مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ، جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ پراس عرصے کے دوران پابندی عائد کی ہے ۔ ان آزادی پسند تنظیموں پر پابندی کا مقصد انہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی حمایت جاری رکھنے سے روکنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button