کشمیری تارکین وطن

غیر ملکی سفارت کار کے دورہ آزاد جموں و کشمیرپر بھارتی چیخ و پکار مسترد

Fahim Kayani

لندن:تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما فہیم کیانی نے پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کاروں کے آزاد کشمیر کے زیادہ سے زیادہ دوروں میں زور دیتے ہوئے برطانوی سفارت کار کے دورہ میرپور آزادکشمیرپر بھارت کے نام نہاد احتجاج کو مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے لندن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری اور سفارت کاروں کو آزاد کشمیرکے زیادہ سے زیادہ دورے کرنے چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔تحریک کشمیر برطانیہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا ایک ممتاز گروپ ہے جو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی وکالت کرتا ہے۔ فہیم کیانی نے کہاکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے 10جنوری کو برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ایک عہدیدارکے ہمراہ آزاد کشمیر کا دورہ کیا جس پر بھارت نے غیر ضروری چیخ وپکا رشروع کردی۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ چیخ و پکارکرنے کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر تک رسائی کو آسان بنادے جہاں لاکھوں محصور کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی مسلح تنظیم آر ایس ایس کی زیرقیادت بھارت کی فسطائی حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے 10لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں، انٹرنیٹ اور فون سروسز سمیت مواصلات تک رسائی کو مسلسل معطل کیاجارہا ہے۔انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنی نام نہاد جبر کی سفارت کاری بند کرے۔کشمیریوں کوآپ فوجی طاقت سے دبا نہیں سکتے۔ انہوں نے بھارت کو ایک ”بدمعاش ریاست”قرار دیتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو جاگ جانا چاہیے اوربین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے کیونکہ بھارت کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے جو کینیڈا جیسے ملک میں اس کے سفارتخانوںمیں پناہ لے رہے ہیں، دوسرے ملکوںکے شہریوں کو قتل کر وارہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button