مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں تیسرے روز بھی جنگل میں لگی آگ سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقوں بالاکوٹ اور مینڈھرکے جنگلات میں لگی آگ منگل کو مسلسل تیسرے روزبھی جاری رہی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی گئی کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔
قابض حکام نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے پہاڑی علاقے میںکنٹرول لائن کے نزدیک جنگل میں لگی آگ پھیل رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ جنگل میں لگنے والی آگ سے مینڈھر کے علاقے میں کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔مقامی لوگ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے کے تقریبا تمام سرحدی علاقوں کو بارودی سرنگوں اور دیگر بارودی مواد سے بھر دیا ہے جس سے علاقے میں اکثر شہریوں کوبھارتی جاری نقصان اٹھانا پڑتاہے۔