مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر19ستمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے دو کشمیر ی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تنویر احمد بٹ اور طفیل احمد ڈار کو ضلع کے علاقے ترال میں وگہامہ اوزن روڈ سے گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان نے دونوں نوجوانوں کو ایک مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیا ہے ۔