مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیرمیں 5.3شدت کا زلزلہ
سرینگر28 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زلزلے سے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہ ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر کے شمال میں گلگت بلتستان کے استور کے علاقے میں10کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کی وجہ سے کسی بھی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔