APHC-AJK

حریت رہنمائوں کی املاک کی ضبطی جائز سیاسی آوازوں کو کچلنے کی مودی حکومت کی مہم کا حصہ ہے:ساغر،متین

sagar
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اورجنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر اورشیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں ای ڈی حکام کی کارروائی کو مقبوضہ کشمیر میں جائز سیاسی آوازوں کو کچلنے کی مودی حکومت کی وسیع تر مہم کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی جائیدادوں کی ضبطی ایک نیا ہتھیار ہے جسے بھارتی قابض حکام کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جنہوں نے فسطائی مودی حکومت کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ حریت رہنمائوں ظفر اکبر بٹ ،قاضی یاسر اور دیگر کی جائیدادوں کی ضبطی کا مقصد انکی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنے اس عظیم مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتے جس کے لیے انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہا کہ جبرو استبداد کی پالیسی بھارت کو جموں و کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے میں مدد نہیں دے گی۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button