APHC-AJK

لاہور :حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفود کی تنظیم اسلامی ، مجلس قائد اعظم کے رہنماﺅں سے ملاقات

WhatsApp Image 2024-07-18 at 10.50.19 AM لاہور: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں تنظیم اسلامی کے رہنماﺅں سے قرآن اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی اور انہیں کل19جولائی بروز جمعہ لاہور میں نکالی جانے والی ”الحاق پاکستان “کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔WhatsApp Image 2024-07-18 at 12.59.31 PM (1)
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملاقات میں غلام محمد صفی کے علاوہ انجینئر مشتاق محمود، شیخ محمد یعقوب، زاہد صفی اور محمد شفیع ڈار موجود تھے۔ تنظیم اسلامی کی نمائندگی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر سید عطا الرحمن عارف، خوشد انجم، وسیم احمد اور رضا الحق نے کی۔
ملاقات میںتنازعہ کشمیر کے مختلف پہلوو¿ں پر گفتگو کی گئی۔ حریت آزاد جموںوکشمیر شاخ کے وفد نے اس موقع پر تنظیم اسلامی کے رہنماﺅں کو کل یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں لاہور میں منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی بھی دعوت دی۔WhatsApp Image 2024-07-18 at 11.45.04 AM
دریں اثنا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماﺅں ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور شیخ یعقوب پر مشتمل ایک اور وفد نے لاہور میں مجلس قائداعظم کے صدر ڈاکٹر سجاد حیدر سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموںوکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
مجلس قائداعظم کے صدر نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت سے مسلسل محرومی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔وفد نے انہیں کل 19 جولائی کو لاہور میں مسجد شہدا ءسے پنجاب اسمبلی تک ہونے والی الحاق پاکستان کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ڈاکٹر سجاد حیدر نے حریت وفد کا شکریہ ادا کیا اور اسے ریلی میں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی شرکت کا یقین دلایا۔WhatsApp Image 2024-07-18 at 11.13.12 AM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button