بیانات
بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے تباہ کن نتائع برآمد ہوئے ہیں، فاروق عبداللہ
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے تباہ کن نتائع برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق ختم کر دیے ہیں۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے حبک میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام علاقے میں امن و سکون، ترقی اور خوشحالی کے دعوے کر رہے ہیں لیکن زمین پر ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوںنے کہا کہ حکام کے سب دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس طرح کے دعوے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں سے انکی زمینیں، ملازمتیں اور قدرتی وسائل چھینے جا رہے ہیں۔