بی جے پی حکومت نے اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ پرپابندی میں5سال کی توسیع کردی
نئی دلی :
بھارت میں مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا پر پابندی میں مزید 5 سال کی توسیع کر دی ہے۔
بھارتی حکومت نے31جنوری 2019کو اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیاکوغیر قانونی تنظیم قراردیتے ہوئے اس پر 5سال کی پابندی عائد کی تھی ۔ اب بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت تنظیم پر مزید 5سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیابھارت میں طلباء کی سب سے مقبول تنظیم ہے جس میں بیشتر مسلم طلبا شامل ہیں ۔ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے تنظیم کی پر امن جمہوری سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔تنظیم کے ہزاروں طلبا، جن میں سے زیادہ ترکا تعلق میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں سے ہیں بھارتی جیلوں میں قید ہیں جبکہ متعدد کو جیلوں میں قتل بھی کر دیا گیا ہے۔