سری نگر: سڑک حادثات میں بھارتی فورسز کے 12اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ایک سڑک حادثے میںبھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے9 اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ احمد نگر کے علاقے ڈگ پورہ روڈ پر پر اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف بنکر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ایک نہر میں جاگری۔ حکام نے سات اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاج کیلئے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی شناخت سالہ ناگیندر سنگھ، اجیت کمار رام ، راج کشور رائے ، امت کمار یادو، راجدھان رام، منکر کمار اور نیرج کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا سری نگر ہی کے علاقے باغی مہتاب میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین بھارتی پولیس کانسٹیبلوں سمیت پانچ افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب پولیس گاڑی ایک لوڈ کیریئر سے ٹکرا گئی۔




