بھارت
چھتیس گڑھ : کانگریس پارٹی کا کارکن مسلح افراد کے حملے میں ہلاک
بیجاپور:
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نامعلوم مسلح افراد نے کانگریس پارٹی کے ایک کارکن کوقتل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کارکن کوجو کہ ایک گائوں کا سابق ڈپٹی سرپنچ تھا ، ضلع بیجاپور میں قتل کیا گیا۔مقتول تروپتی بھنڈاری اسور گائوں میں راشن کی دکان پر لوگوں میں راشن تقسیم کر رہا تھا جب پانچ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر حملہ کردیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کوبتایا ہے کہ تروپتی بھنڈاری کانگرس پارٹی کی اسور بلاک یونٹ کا جنرل سکریٹری تھا۔