پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل میں تصویری نمائش اور واک کا اہتمام

IMG-20240203-WA0018راولپنڈی03فروری(کے ایم ایس)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایک تصویری نمائش اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالمتین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین مظالم نے بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان مظالم کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کشمیر دشمن پالیسیوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ حریت رہنما نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے بغیر عالمی امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹر ی انفارمیشن امتیاز وانی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر پوری انسانیت شرمندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں سمیت دنیا کے ہر امن پسند شخص کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت لئے اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم امہ اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے کہا کہ پا کستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہمیشہ سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔تقریب میںمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔ اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹیبلوز، تقریری اور کشمیری گیتوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔IMG-20240203-WA0017

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button