مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ 

WhatsApp Image 2024-04-29 at 12.16.52 PM

نئی دہلی:غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے مظلوم کشمیری عوام کو بھارت کی غلامی سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے کشمیری نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں ان پر زور دیا کہ کچھ بھی ہوجائے، وہ آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے اپنی جدوجہد پر ثابت قدم رہیں۔شبیرشاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا دل جیل میں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری سب سے بڑی دولت میرے لوگ ہیں۔ بھارت ہر روز نئے ہتھکنڈے آزما سکتا ہے، لیکن وہ میرے عزم کو توڑنہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی آخری سانس تک اپنے لوگوں کی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔ حریت رہنما نے کہاکہ تنظیموں پر پابندی لگانے، ہمارے گھروں اوردفاتر کو ضبط کرنے یا ہمارے کارکنوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پھانسی کے تختے پر بھی یہی کہیں گے کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اور رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے تعصب پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت کے اقدامات کا موازنہ فلسطین میں اسرائیلی اقدامات سے کیا۔انہوں نے بھارت میںامام خمینی کی منفی تصویر کشی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے کے لیے آر ایس ایس کا ایجنڈا قرار دیا۔یوسف نقاش نے عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تنقید کی اور کہاکہ اس سے مزید جرائم کے لئے بھارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button