مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے اپوزیشن قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا

نئی دلی 02جون (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنمائوں کے خلاف تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جموں وکشمیر نیشنل کے سربراہ فاروق عبداللہ کی طلبی اور دلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی حالیہ گرفتاری اور گزشتہ روز کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اوران کے بیٹے راہل گاندھی کو طلبی کے نوٹس بھیجے جانے کے بعد اب ای ڈی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور ری ہیب انڈیا فائونڈیشن کے 33بینک اکائونٹس منجمد کر دئے ہیں ۔ یہ اکائونٹس منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں منجمد کئے گئے ہیں جن میں 68لاکھ روپے سے زائد موجود ہیں۔ ای ڈی کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 23اور ری ہیب انڈیا فائونڈیشن کے10بنک اکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button