یوم یکجہتی کشمیر

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،نگران وزیر اعظم

Pakistan PM Kakarاسلام آباد:
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے ہر سال 5 فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع گزشتہ 76 برسوں کے دوران کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیطرف دی گئیںبیش بہا قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نگران وزیر اعظم نے کل منائے جانے والی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان کہا کہ پاکستان نے مسلسل کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔ انہوںنے کہا کہ پانچ اگست2019کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چاٹر اور عالمی اصولوں کے یکر منافی ہیں، بھارت ان اقدامات کو قانونی اور موثر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ان غیر قانونی بھارتی اقدامات کا واحدمقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں انکی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔KMS-21/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button