بھارت

مہاراشٹر :پرساد کھانے سے 1500افراد کی حالت غیر

ممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ اور پربھنی اضلاع میں پرساد کھانے سے تقریبا 1500 لوگوں کی حالت غیر ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام اس پروگرام میں ساور، کوشت واڈی، ہرن واڈی، پینڈو، سدلا پور دیہات کے لوگ شریک تھے۔بڑی تعداد میں متاثرہ افراد کوتحصیل کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیاہے۔ناندیڑڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹر نیلکنٹھ بھوسیکر نے میڈیا کو بتایاہے کہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فوڈ پوائزننگ کے تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے پرساد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیے ہیں۔اسی طرح پربھنی ضلع کے سونا گائوں میں ہفتہ وار مذہبی پروگرام کے دوران رات کو تقریبا 500گائوں والوں میں مہا پرساد تقسیم کیا گیا۔ پرساد کھانے کے بعد لوگوں کو الٹیاں لگ گئیں اور انکی حالت غیر ہوگئی ۔متاثرہ لوگوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔دونوں اضلاع میں مجموعی طورپر پرساد کھانے سے 15سو کے قریب افراد کی حالت غیر ہوئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button