بھارت

بھارت :جھارکھنڈ میں ہندوتوا ہجوم نے مسلمان نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

رانچی 04اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوںکے ایک ہجوم نے 22سالہ مسلمان نوجوان اعجاز خان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایاگیا ہے کہ کم از کم 30ہندوتوا غنڈوں نے جھارکھنڈچھتیس گڑھ سرحد کے قریب ضلع گملا کے علاقے گووند پور کے رہائشی اعجاز خان پر کلہاڑیوں، لاٹھیوں اورلوہے کی سلاخوں سے وحشیانہ حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے اعجاز کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔اعجازخان کو 27ستمبر کو ریاست میں ہندوتوا ہجوم ہاتھوں ایک اور مسلمان نوجوان شہباز انصاری کے بہیمانہ قتل کے چند دن بعد قتل کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button