بھارت

نینی تال :سابق بھارتی وزیر سلمان خورشید کے گھر پر ہندو انتہاپسندوں کا حملہ

اتراکھنڈ 15 نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے شہر نینی تال میں ہندو انتہاپسندوں نے کانگریس پارٹی کے رہنماء اور سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔حملے کے بعد انتہاپسندوں نے سلمان خورشید کا پتلا بھی جلایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ڈی ٹی وی کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ سلمان خورشید کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی تصاویر میں نینی تال میں ان کے گھرکو آگ کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے گھر دروازے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں۔ دو آدمی آگ بھجانے کیلئے پانی پھینک رہے ہیں۔سلمان خورشید نے اپنی پوسٹ میں اپنی رہائش گاہ پر ہندوانتہاپسندوں کے حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کیا وہ اب بھی یہ کہنے میں غلط ہوں کہ یہ ہندوازم نہیں ہوسکتا؟سابق ہندوستانی وزیر اپنی نئی کتاب ”سن رائز اوور ایودھیا” کی اشاعت کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے کتاب میں ہندوتوا کا موازنہ داعش اور بوکوحرام جیسی دہشت گرد تنظیموں سے کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button