بھارت

نئی دلی ائیر پورٹ پر طیارے میں بم کی اطلاع پر افراتفری کا ماحول

indigo air indiaنئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنارس جانیوالی انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع پر افراتفری مچ گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ائیر لائن کے نمائندے نے میڈیا کو طیارے میں بم کی اطلاع ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 سے بنارس جانے والی پرواز نمبر 6E2211 میں ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی تھی۔اطلاع کے بعد تمام مسافروں کو فورا ایمرجنسی ایگزٹ سے اتار کرطیارے کو ائیر پورٹ پر دور دراز مقام پر منتقل کیاگیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایوی ایشن سکیورٹی کے حکام کی جانب سے طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی ۔اس دوران طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک ٹشو پیپر پر لفظ بم لکھا ہوا ملاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button