بھارت

بھارت کی طرف سے آن لائن سرچ انجن گوگل کو اربوں روپے کا جرمانہ

نئی دلی 26اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت نے ایک بار پھر آن لائن سرچ انجن گوگل پر اربوں روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
بھارت کے مسابقتی کمیشن نے گوگل پر اس کی طرف سے اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھا کر دیگر سروسز کو آگے بڑھنے سے روکنے کی وجہ سے 11کروڑ30لاکھ ڈالرکا جرمانہ عائد کیا ہے جو 24ارب 59 کروڑ روپے سے زائدکابنتے ہیں ۔مسابقتی کمیشن نے گوگل کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ ایپ ڈویلپرز کو تھرڈ پارٹی بلنگ یا پیمنٹ سروسز تک رسائی سے نہ روکے۔کمیشن کے مطابق گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاکر ایپ ڈویلپرز کو اپنے ایپ پیمنٹ سسٹم کے استعمال پر مجبور کیا۔گزشتہ ایک ہفتے میں دوسری بار بھارت کی طرف سے گل پر جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔ اس سے قبل 20 اکتوبر کو بھی مسابقتی کمیشن نے گوگل پر 16کروڑ 19لاکھ ڈالرکا جرمانہ عائد کیا تھا۔کمیشن کی طرف سے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو گوگل ایپس جیسے کروم اور یوٹیوب کے تحفظ کیلئے استعمال کرنے اور مخالف ایپس کو دبانے پر گوگل پر جرمانہ کیاگیاتھا۔سی سی آئی نے 199صفحات پر مشتمل فیصلے میں گوگل کو 3ماہ میں تبدیلیاں لانے اورکمپنی کی جانب سے شفافیت کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے ۔
ادھرگوگل کے ایک ترجمان نے بھارت کے مسابقتی کمیشن کے فیصلے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیاجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button