خراج عقیدت

الطاف وانی کاسردار عبدالقیوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

download (2)اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان کو ان کی 9ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کے لیے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ہمہ جہت رہنما تھے جنہیں تحریک آزادی اور آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ناقابل فراموش کردار پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے پیچھے ایک قابل فخر ورثہ چھوڑا ہے جو کشمیر کی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہو گا۔الطاف وانی نے کہا کہ سردار صاحب کشمیر کے بہترین سیاسی لیڈروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مفکر، متحرک اور بصیرت افروز سیاست دان تھے جو اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود خطے کے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں مرحوم رہنما کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button